انسٹاگرام اور یوٹیوب کے بعد ٹوئٹر بھی ٹِک ٹاک کا فیچر نقل کرنے جارہا ہے

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی انسٹاگرام اور یوٹیوب کی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ٹِک ٹاک کی طرح ’اِمرسِیو‘ ویڈیو کے فیچر کا اضافہ کرنے جارہی ہے۔

امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق کمپنی اپنے ویڈیو پلیئر کو بدل رہی ہے لہٰذا اب صارفین ویڈیو کو انگلی سے ٹیپ کر کے پوری اسکرین پر پھیلا سکیں گے۔

فی الوقت ٹوئٹر پر ویڈیو اسکرین کا کچھ حصہ لیتی ہے لیکن ویڈیو کو پوری اسکرین تک پھیلا دینے کا فیچر دراصل اس رجحان کی نقل ہے جس کا بانی ٹِک ٹاک ہے اور اس کے حریفوں نے اس کو دیکھ کر یہ فیچر اپنایا ہے۔

یہ تبدیلی آئندہ دنوں میں انگریزی بولنے والے ٹوئٹر صارفین کے لیےمتعارف کرائی جائے گی اورصرف ان صارفین کے لیے جو آئی او ایس پر ٹوئٹر ایپ کو استعمال کرتے ہوں گے۔

ویڈیو کے فُل اسکرین موڈ میں ایک بار داخل ہونے کے بعد صارفین مزید ویڈیو مواد دیکھنے کے لیے اسکرال بھی کر سکیں گے۔

ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ یہ فیچر ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو مزید ’اِمرسِیو‘  یعنی عمیق بنائے گا۔

ساتھ ہی ٹوئٹر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایکسپلور ٹیب میں ایک نئے ویڈیو کیروزیل کا اضافہ کرنے جارہا ہے، جس کی مدد سے صارفین ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

Comments (0)
Add Comment