دبئی (نمائندہ خصوصی ) دبئی کے دن بدن گرم ہوتے موسم میں ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا چلنے کو ہے جب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے گانے کے چند بول گنگانے والے گلوکار ملکو اور سارہ الطاف دبئی میں پرفارم کرنے پہنچ رہے ہیں۔ دبئی کے گولڈ وال انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام “ ملکو اور سارہ “ میوزک کنسرٹ 27 جولائی 2024 کو دبئی میں دی ایجنڈا میں ہوگا جس کے ٹکٹس پلاٹینیم پر دستیاب ہیں۔ ملکو اور سارہ الطاف کے گانے نک دا کوکانے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائیں ہیں۔ اس گانے کے کئی وژن ہیں جبکہ ایک وائرل ورژن میں ’اڈیالہ جیل‘ اور ’قیدی 804‘ جیسے الفاظ ہیں اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ اسے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں بنایا گیا جو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مختلف الزامات کے تحت قید ہیں۔ تاہم ملکو نے دبئی پہنچنے کے بعد کہا کہ وہ عوامی گلوکار ہیں اور وہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ وہ “صرف قیدی نمبر 804 کے لیے نہیں سب جماعتوں کے لیے گانے گا چکے ہیں۔” گلوکار جوڑی ملکو اور سارہ الطاف پہلی بار دبئی میں پرفارم کریں گے جو آج کل نوجوانوں کی اولین پسند ہیں۔ سارہ الطاف بھی اپنی پُرجوش آواز اور پرفارمنس سے دبئی میں ناقابل فراموش شام کے نقوش چھوڑنا چاہتی ہیں۔ موسیقی کی شام کے اسپانسرز پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کا معتبر نام سلور سٹی اور سیاحتی کمپنی سیف وے ٹورازم ہے۔ چیف آرگنائزر معروف انجم کا کہنا ہے کہ دبئی میں روایتی موسیقی سے ہٹ کر گلوکار ملکو اور سارہ موسیقی کے شیدائیوں کو غیر معمولی تفریحی فراہم کرے گی۔ آپ کو کیوں شرکت کرنی چاہئے:چاہے آپ ملکو اور سارہ الطاف کے دیرینہ پرستار ہیں یا محض زبردست موسیقی سے محبت کرتے ہیں، یہ کنسرٹ سال کے سب سے زیادہ زیر بحث ایونٹس میں سے ایک ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ دبئی میں میوزیکل ایونٹ کا براہ راست مشاہدہ کرنے کا موقع ضائع نہ کریں!شاندار موسیقی، پرجوش پرفارمنس، اور پاکستانی ثقافت کے جشن کی رات کے لیے تیار ہو جائیں۔ اپنے کیلنڈرز میں ایونٹ کو مارک کردیں اور 27 جولائی کو دی ایجنڈا، دبئی میں شرکت کو تیار ہوجائیں۔