بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی بیٹی ارا خان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ تھراپی سیشنز کا انکشاف کیا ہے۔نیٹ فلکس انڈیا کے ایک ویڈیو میں عامر نے ارا اور ڈاکٹر ویویک مُرتھی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کے لیے تھراپی کا سہارا لے رہے ہیں۔عامر خان نے کہا، "تھراپی بہت مددگار ثابت ہوئی ہے، اور ارا نے مجھے اس راہ پر چلنے کے لیے اکسایا۔ ہم دونوں ایک ساتھ تھراپی کرتے ہیں تاکہ اپنے تعلقات کو بہتر بنا سکیں اور برسوں سے موجود مسائل کا حل نکال سکیں۔”عامر نے مزید انکشاف کیا کہ وبائی مرض کے دوران انہیں اپنی زندگی میں ترجیحات کا اندازہ ہوا، جس کے باعث انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے پر توجہ دی۔انہوں نے کہا، "ارا اس وقت ڈپریشن کا شکار تھی اور اسے میری ضرورت تھی۔ جنید اپنے کیریئر کا آغاز کر رہا ہے، اور اگر میں اس وقت اس کے ساتھ نہیں ہوں تو میری غیر موجودگی کا کیا فائدہ؟”عامر خان کی ارا ان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے ہیں، جن سے ان کے بیٹے جنید خان بھی ہیں۔ دونوں کا 2002 میں طلاق ہوگیا۔ ارا نے 2019 میں تھیٹر پلے یوریپیڈز میڈیا سے بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کیا۔عامر کا ایک بیٹا آزاد راؤ خان ان کی دوسری بیوی کرن راؤ سے ہے، جن سے عامر نے جولائی میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اداکار اب اپنے خاندانی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔