عالیہ بھٹ کی فلم پر لگائے 200 کروڑ باکس آفس پر جل کر راکھ ہوں گے، کنگنا رناوت

ممبئی: متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کو ناکام فلم قرار دیتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سنجا لیلا بھنسالی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کو ناکام فلم قرار دے دیا۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ گنگو بائی کاٹھیا واڑی کی شکل میں 200 کروڑ روپے باکس آفس پرجل کر راکھ ہوں گے۔کنگنا نے بغیر نام لیے عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم اس لیے بنائی گئی کیونکہ پاپا یعنی مووی مافیا ڈیڈی چاہتے تھے کہ ان کی پری جو برطانوی پاسپورٹ رکھتی ہے یہ دکھائے کہ وہ اداکاری بھی کرسکتی ہے، غلط کاسٹنگ بڑا مسئلہ ہے۔کنگنا نے مزید کہا کہ یہ نہیں سدھریں گے جب تک مووی مافیا طاقتور ہے بالی وڈ ہمیشہ پیچھے ہی رہے گا اور زیادہ تر اسکرینز پر ہالی وڈ اور ساؤتھ کی فلمیں دکھائی جاتی رہیں گی۔

Comments (0)
Add Comment