بھارتی فلمساز کا قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا اعلان

ممبئی: بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلمساز النکریتا شریواستو نے قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لپس اسٹک انڈر مائی بُرقہ، میڈ اِن ہیون اور بمبئی بیگمز جیسی فلموں کو تخلیق کرنے والی بھارت کی مشہور فلمساز النکریتا شریواستو پاکستانی اداکارہ قندیل بلوچ پر ایک نئی فلم بنانے والی ہیں۔گزشتہ روز فلمساز نے اعلان کیا کہ وہ آنجہانی پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ پر فلم بنائیں گی تاہم النکریتا نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ فلم کو سوانح حیات بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں یا قندیل کی زندگی کے کسی تجربے کو فلمانے والی ہیں۔فلمساز نے کتاب The Sensational Life and Death of Qandeel Baloch کے حقوق حاصل کر لیے ہیں، جس کو پاکستانی مصنفہ صنم مہر نے لکھا ہے اور Aleph نے پروڈیوسر وکاس شرما اور سنی کھنہ کے ساتھ مل کر شائع کیا ہے۔فوزیہ عظیم جو کہ اپنے اسٹیج کے نام سے مشہور ہیں ایک ماڈل، اداکارہ، سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت اور ایکٹوسٹ تھیں۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا فلموں کے نتیجے میں مقبولیت حاصل کی جس میں ان کے معمولات، پاکستانی خاتون کے طور پر ان کے حقوق اور متعدد حساس معاملات پر توجہ دی گئی۔ یاد رہے کہ اداکارہ کے بھائی محمد وسیم نے انہیں گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ڈائریکٹر النکریتا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ “جب قندیل بلوچ کو 2016 میں پاکستان میں قتل کیا گیا تو میں لرز گئی، یہ غیرت کے نام پر ایک گھناؤنا قتل تھا۔ میں اس کے بارے میں سوچنا نہیں روک سکی میں نے قندیل کی ویڈیوز بار بار دیکھنا شروع کیں اور میں ان کی متوجہ ہوگئی”۔الانکریتا نے قندیل کی زندگی کی جدوجہد اور اس کے بارے میں بات کی کہ کس طرح وہ 26 سال کی عمر میں ماری گئی تھی اور اس کی موت کے بعد اسے صرف ایک فیمنسٹ کے طور پکارا گیا، ہدایت کار نے فوزیہ کو ایک دلکش، حساس اور باغی نوجوان لڑکی قرار دیا جس کی زندگی اس سے چھین لی گئی۔ہدایت کار نے کہا کہ ان کی فلم میں فوزیہ عرف قندیل بلوچ کے جوش اور جذبے کو دکھایا جائے گا اور فلم اس کی زندگی کی منظرکشی کرے گی۔واضح رہے کہ کئی شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمساز النکریتا اس فلم کے لیے سب سے بہترین انتخاب ہیں کیونکہ وہ ایک ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اور ایک ماہر نسواں ہیں جو قندیل کی صورتحال کو سمجھتی ہیں اور اس کی بہترین عکسبندی کرسکتی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment