بھارتی پابندیوں سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑا، عاطف اسلم

کراچی(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی پابندی کے حوالے سے کہنا ہے کہ پابندی کی وجہ سے ان پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے پہلی بار بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف بات کی۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ پاکستان اور بھارت کے درمیانخراب تعلقات کی وجہ سے بالی ووڈ تو تقریباً بند ہوگیا ہے لہٰذا اس کی وجہ سے آپ کی زندگی، کام اور آمدنی پر کتنا اثر پڑا ہے؟عاطف اسلم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بھارتی فلم انڈسٹری نہیں بلکہ ہمیشہ سے ان کے کنسرٹ تھے۔

عاطف اسلم نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے کنسرٹس ابھی بھی چل رہے ہیں اور میں حال ہی میں نیروبی سے شو کرکے واپس آیاہوں اوراب موریشیس جانے کا ارادہ ہے۔ لہذا بھارتی پابندی کی وجہ سے مجھ پر اور میری آمدنی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔عاطف اسلم نے بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے اپنے گانے ہٹائے جانے کے حوالے سے کہا کہ میں بھارت میں جس کمپنی کے ساتھ کام کررہاتھا اس نے کچھ ہی عرصے بعد اپنی ویب سائٹ پر میرا گانا اپ لوڈ کردیاتھا۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی تھی۔ تاہم اس پابندی کے خلاف سب سے زیادہ بھارت سے ہی آوازیں اٹھیں اور سونونگم سمیت متعدد فنکاروں نے اپنی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پابندی لگانی ہوتی ہے تو پاکستان سے فنکاروں کو بلایاہی کیوں جاتاہے۔

عاطف اسلم
Comments (0)
Add Comment