مشہور بھارتی اداکارہ و ماڈل نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی

ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل بدیشا ڈی ماجمدارنے خودکشی کیرئیر میں اچھے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 سالہ بنگالی اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدار کولکتہ میں واقع اپنے کرائے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔21 سالہ اداکارہ موت سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی تھی، اداکارہ کے گھر والوں اور دوستوں کے مطابق اداکارہ کےنجی تعلقات کشیدہ تھے جبکہ وہ کیرئیر بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشان تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس نے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے تاہم اس میں بدیشا نے مبینہ طور پر اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا اور کیرئیر میں بہتر مواقع نہ ملنے کو موت کی وجہ قرار دیا ہے، اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔بدیشا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس نے 2019 میں فری لانس ماڈلنگ شروع کی تھی اور وہ ناگر بازار اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھی۔ بدیشا کے کچھ قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ بےحد اداس رہتی تھی اور اس نے ایک مرتبہ دوستوں سے ذکر کیا تھا کہ اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ اپنی زندگی ختم کر دے گی۔ان کا مزید کہناتھا کہ اداکارہ ایک جم انسٹرکٹر کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھی اور وہ پریشان کن حالات کا شکار تھی کیونکہ اس کے بوائے فرینڈ کے متعددلڑکیوں سے تعلقات تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدیشا کا تعلق کولکتہ سے تھا اور انہیں برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹ کا جانا مانا چہرہ سمجھا جاتا تھا، وہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور ان کے بوائے فرینڈ سے بھی ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے جو اس کی موت کا سبب بنے۔

Comments (0)
Add Comment