بھارتی وزیر اعظم ایک انتہا پسند اور جنونی انسان ہے ، سہیل اصغر

لاہور(این این آئی )سینئر اداکار سہیل اصغرنے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک انتہا پسند اور جنونی انسان ہے اور وہ اس سے قبل بھی گجرات میں مسمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے ،مجھے حیرت ہے بھارت کے لوگوں نے کس طرح ایک جنوبی اور انتہا پسند کو وزیر اعظم منتخب کر لیا ۔ایک انٹر ویو میں سہیل اصغر نے کہا کہ بھارت نے کئی دہائیوں سے جنت نظر وادی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے لیکن بھارت کی اپنی سنگین غلطی اور کشمیریوں کی جدوجہد کی وجہ سے یہ معاملہ ایک بار پھر دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ کشمیر بھارت کاحصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے ۔ سہیل اصغر نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا اور ہم اسے دشمن کے پنجوں سے آزاد کرائیں گے۔

سہیل اصغر
Comments (0)
Add Comment