پاکستان میں ٹرینڈ ہے فنکاروں کو معاوضہ وقت پر نہیں دیا جاتا، سونیا حسین

کراچی: سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز میں یہ بہت ٹرینڈ ہے کہ فنکار کو وقت پر معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا۔
سونیا حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے اور فلم ٹچ بٹن کی پروڈیوسر عروہ حسین کے وکیل اور میرے درمیان اب معاوضے کو لے کر معاملات طے پا رہے ہیں۔
سونیا کا کہنا تھا کہ اگر یہ پہلے ہی ہوجاتا تو یہاں تک بات نہ جاتی انہوں نے کئی مرتبہ فلم کے پروڈیوسرز کو ان کے معاوضہ دینے کے حوالے سے کہا تاہم ان کو اور انکی ٹیم کو مطالبے کو نظر انداز کیا گیا۔
سونیا حسین نے کہا کہ یہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹرینڈ ہے کہ فن کاروں کو معاوضہ وقت پر نہیں دیا جاتا۔ کسی کو یہ قدم اٹھانا تھا میں نے یہ قدم اٹھایا اور قانونی نوٹس عروہ حسین کو بھیجا اپنی خون پسینے کی کمائی اپنا پیسہ مانگنے میں کیسی شرم شاید اب میرے بعد دیگر فنکار بھی اس حوالے سے بول سکیں گے۔
سونیا نے کہا کہ فلم کو سائن کرنے کا معاہدہ چونکہ ان کے اور عروہ کے درمیان ہوا تھا اسی لیے عروہ کو نوٹس بھیجا کیونکہ یہی آخری طریقہ تھا تاہم اب اُن کے وکیل سے سیٹلمنٹ ہو رہی ہے۔
فلم ٹچ بٹن میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سونیا نے کہا کہ وہ اپنے کردار سے مطمئن نہیں ہیں مگر پوری ٹیم نے فلم کیلئے خون پسینہ ایک کیا ہے اور بہت محنت کی ہے اس لئے میرے ذاتی معاملات کا فلم پر اثر نہیں پڑنا چاہیے البتہ ہاں میں فلم کی پروموشن کا حصہ نہیں بنوں گی۔
یاد رہے کہ عروہ حسین نے 25 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ٹچ بٹن کے زریعے پروڈیوسر ی کی دنیا میں قدم رکھا ہے، فلم میں ایمان علی،فرحان سعید، فیروز خان اور سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment