چنار سپر لیگ سیزن 5 کرکٹ ٹورنامنٹ پاک چنار ونگ کے زیر اہتمام 11 فروری سے شروع ہورہا ہے چنار سپر لیگ سیزن 5 کے میچ شارجہ البتایا اور اوول کرکٹ عجمان میں کھیلے جاہیں گے تفصیلات کے مطابق چنار سپر لیگ سیزن 5 ، 11فروری 2023 سے شروع ہورہا ہے جو 12،11،اور 19فروری کو کھیلا جائے گا جس میں کشمیر،پاکستان، ہندوستان سمیت 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔تمام لیگ میچز شارجہ البتایا شارجہ جبکہ سیمی فائنل او ر فائنل اوول کرکٹ گروانڈ عجمان میں کھیلے جاہیں گے ٹورمنٹ ناک آوٹ سسٹم کے تحت کھیلا جا رہا ہے چنار سپر لیگ سیزن 5 کی انعامی رقم 12 ہزار ہے ۔ونر ٹیم کے لیے انعامی رقم 8000ہزار درہم جبکہ رنر اپ کے لیے 4000درہم کے انعامات ہوں گے، جبکہ میین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے لئے میڈل اور انعامات بھی شامل ہیں
چنار سپر لیگ سیز 5 کے اغراض و مقاصد؛
1 باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتوں کو منوانے کا موقع فراہم کرنا
2 یواے ای گورنمنٹ کے وژن کے تحت ہیلتھ اینڈ فٹنس کو پروموٹ کرنا
3 مختلف کمیوٹنی کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا، خصوصی طور پر آر پار کے کشمیریوں درمیان رابطہ کاری۔
4 مختلف کمیونٹی کے کلچر سے واقفیت حاصل کرنے کا مواقع فراہم کرنا
5 مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ نیٹ ورکنک کا مواقع فراہم کرنا
چنار سپر لیگ گزشتہ 4 سال سے چنار سپر لیگ کی انتظامیہ کامیاب سیز کا انعقاد کرچکی ہیں ماضی میں بھی ہمارے ساتھ کشمیری اور پاکستانی بزنس کیمونٹی نے بہت تعاون کیا ہے اس بار سیزن 5 میں ہمارے ساتھ جو مین سپانسر ہیں ان میں RMK انڈسٹری، فلائی ہاک گروپ (Fly Hawk Real Estate) الاشراک گروپ ، سپر فیک ٹریول ٹورازم ، میڈ کلینک ،فاز گروپ رئئل اسٹیت پاکتستان ، العرب ٹینٹ ، سپانسر ہیں.
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاک چنار ونگ راجہ امجد کبیر کا کہنا تھا کہ چنار سپر لیگ سیزن 5 میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گئ یہ صحت مند ایکٹیویٹی ہے اس کے ساتھ ساتھ لیگ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پلئیرز مختلف ٹیم میں کھیل رہے ہیں اس ایونٹ میں دوسری کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کاری اور کلچر کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے اس سیزن میں میجر سپانسر میں RMK انڈسٹریز ,FLY Hawk Real Estate سمیت بڑے نام ہمارے ساتھ شامل ہیں
آر ایم کے انڈسٹریز کے چئیرمین راجہ خان محمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنار سپر لیگ متحدہ عرب امارات میں ایک بڑا ایونٹ ہے جس کی کامیابی کے لیے پر امید ہوں انہوں نے کہا چنار ونگ جسے ہم نے ایک چھوٹا سا پودہ لگایا تھا اب ایک تناور درخت کی صورت اختیار کر چکا ہے چنار سپر لیگ جیسے ایونٹ کا انعقاد ہماری خوش قسمتی ہے اس ایونٹ کی بھر پور کامیابی کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں.
فلائی ہاکس رئیل اسٹیٹ کے مینجگ ڈائریکٹر سردار ساجد اقبال عباسی کا کہنا تھا کہ ہم شروع دن سے چنار سپر لیگ کے ساتھ ہیں۔ چنار سپر لیگ کی انتظامیہ چئیرمین چنار سپر لیگ راجہ اسد خالد ، راجہ داود شریف اورپاک چنار ونگ کے صدر راجہ امجد کبیر کی مشترکہ کاوش ہے ہماری توقع سے بڑھ کر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ چنار سپر لیگ کا انعقاد انتہائی پروفیشنل ہو رہا ہے اس ایونٹ میں مختلف ممالک کے پلئیرزکی شمولیت سے ایونٹ کو اور دلچسپ بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح اس ایونٹ کی بھی بھر پور کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور اپنے اپنا بھر پور تعاون کریں گے ۔
راجہ محمد عاشق خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یو اے ای میں چنار سپر لیگ ایک برینڈ بن چکی اس سہرا چنار سپر لیگ کے چئیرمین اور بانی راجہ اسد خالد اور دادو شریف کے جاتا ہے جنھون اج سے 5 سال قبل ایونٹ شروع کیا اج برائئنڈ کی شکل اختیار کر چکا ہے آ ج چنار ونگ کے زیر اہتمام چنار لیگ کا انقعاد دیکھ کر خوشی ہوئ چنار سپر لیگ یو اے ای میں بڑا نام ہمارا تعاون مزید بھئ رہے گا
ملک یوسف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنار سپر لیگ ٹورنامنٹ نہ صرف ایک کرکٹ کا ایونٹ ہے بلکہ اس سے تارکین وطن کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع بھی ملتا ہے. ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اس ایونٹ کو جی سی سی لیول پر منعقد کروائے گی ہم اس ایونٹ کو ہر سطح پر کامیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر حسنین نے چنار سپر لیگ کو ایک زبردست ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد ہماری خوش قسمتی ہے جس میں ہمیں شرکت کا موقع ملا ہم اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کرانے میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ راجہ اسد راجہ امجد کبیر اور چنار سپر لیگ کی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے کہ دیار غیر میں اسطرح کے بہترین ایونٹ کا انعقاد کافی عرصہ سے ایک تسلسل کے ساتھ کروا رہی ہے۔ یہ ٹیم ورک کی بہترین مثال ہے جس میں تمام آرگنائزرز سپونسرز اور ٹیم پلیئرز مشترکہ کاوش نظر آ رہی ہے۔
ملک یوسف نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چنار سپر لیگ ایک صحت مند سرگرمی ہے ہمیں فخر ہے کہ اس ایونٹ میں ہمیں بھی شرکت موقع ملا اس نہ صرف تارکین وطن لطف اندوز ہوں گے بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا انہوں کہا کہ وہ آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کو سپورٹ کرتے رہیں گے.
پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد چیئرمین چنار سپر لیگ راجہ اسد کا کہنا تھا کہ سپانسر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بدولت چنار سپر لیگ مسلسل 5 سیزن ہونے جا رہا ہے انھوں نے کا میڈیا کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔پریس کانفرنس سے راجہ دادو شریف ، جنرل سیکٹری پاک چنار ونگ عمران علی نے بھی خطاب کیا
چنار سپر لیگ سیزن 5 میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں
پیڈ سپورٹس، PAD ,بی فور بی سی لائن B4B C line ,سرینگر ٹائیگر، دی میجیشن، بزنس آئیڈیا کارپوریشن، کوٹلی لائنز، پونچھ الیون، باغ رائیڈر، جی ایچ کے پراپرٹی، کوٹلی یونئٹیڈ، جہالہ دییس، ہاریزن کرکٹ کلب، فلائ ہاکس بانیاں سٹار،ایم ڈیبلیو آئ، کیٹکیر بادشاہ، شامل ہیں جبکہ سپانسر میں آر ایم کے انڈسٹریز، فلائی ہاکس رئیل اسٹیٹ، جی ایچ کے پراپرٹی، العرب ٹینٹ ائنڈ شیڈ،میڈ فیملی کلنیک، فاز انٹر پرائز پاکستان ، فکس اٹ ٹرول ٹوراذم، العشراک گروپ رئیل اسٹیٹ، اے جے کے لینڈ سکیپ، العبرا کلینک ، المراعی ،سمیت دیگر شامل ہیں