نیئر عباسی کی چوہدری شہزاد کو فیڈر لیگ کے انعقاد پر مبارک باد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سی ای او KPL چودھری شہزاد اختر کی چیف کوآرڈنیٹر کشمیر پریمیئر لیگ برائے امریکہ و کینیڈا نیر شہزاد عباسی سے ٹیلفونگ گفتگو ‘ نیر عباسی نے KPL مینجمنٹ اور بلخصوص CEO KPL چودھری شہزاد کو فیڈر لیگ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔ نیر عباسی نے گفتگو میں کہا کہ کشمیری لوکل پلیئرز کے لئے فیڈر لیگ نا گزیر تھی اس لیگ کے ذریعے وہ اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے دیکھا سکیں گے اور آگے جا کر پاکستانی نیشنل پلیئرز کے ساتھ کھیل سکیں گے ۔فیڈر لیگ کے ذریعے KPL مینجمنٹ جس میں صدر KPL ملک عارف ؛ CEO چودھری شہزاد اور نائب صدر ثاقب خٹک نے بہت زبردست پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔جس میں تمام 10 ڈسٹرکٹ کے پلیئرز کو اپنے جوہر دیکھانے کا موقع ملے گا۔ نیر عباسی نے مزید کہا کہ KPL مینجمنٹ نے جو کام آزاد کشمیر میں سپورٹس سکیٹر بلخصوص کرکٹ میں کیے ہیں وہ حکومت آزاد کشمیر پیچھلے 70 سالوں میں نا کر سکی۔ KPL دنیا کی ٹاپ 10 لیگزز میں شامل ہے جس کی ریٹنگ اور ویور شپ PSL سے بھی زیادہ ہے ۔دنیا بھر سے اوورسیز کشمیری جو کینیڈا ؛ آسٹریلیا ؛ دبئی اور انگلینڈ میں موجود ہیں وہ مجھ سے KPL کے حوالے سے رابطہ کر رہے ہیں ۔میری یہ KPL مینجمنٹ کو راہے ہے کہ ہر ٹیم میں ایک ایک اوورسیز پلیئرز کو لازمی موقع دیا جانا چاہئے تا کہ اوورسیز کشمیریوں کی بھی نمائیدگی ہو سکے۔آزاد کشمیر میں اس لیول کی کرکٹ لیگ کا ہونا اور اپنے شہر مظفر آباد میں نیشنل سٹارز کے ساتھ کھیلنا کشمیری پلیئرز کا خواب ہوا کرتا تھا جو KPL مینجمنٹ نے پورا کیا جس پر مینجمنٹ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ چودھری شہزاد نے بھی نیر شہزاد عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ آپ ہر وقت KPL کو بلا کسی لالچ سپورٹ کرتے ہیں ۔ جب بھی ہم کوئی ایکٹیویٹی کرتے ہیں آپ بڑھ چڑھ کر ہم سے ایک قدم آگے بڑھ کر سپورٹ کرتے ہیں ۔۔چودھری صاحب نے مزید کہا کہ آپ کی دنیا بھر میں بلعموم اور بلخصوص آزاد کشمیر میں کرکٹ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ اخر میں نیر عباسی نے KPL اور فیڈر لیگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔

Comments (0)
Add Comment