کشمیر پریمیئر لیگ کاتیسرا سیزن بھی کامیاب ہوگا‘نیئر شہزادعباسی

دبئی (نمائندہ خصوصی)سی ای او کشمیر یونیٹڈ گلوبل نیئر شہزاد عباسی نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد مختلف ملکوں میں موجود ہے جن میں زیادہ تر دبئی ؛سعودی عرب؛ انگلینڈ؛ آسٹریلیا ؛کینیڈا امریکہ یورپ و دیگر ممالک میں موجود ہیں ۔ اوورسیز کشمیری بھائیوں کا ملک کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ہوتا ہے ۔ان کا ریزرو ملکی ترقی میں ریڈ کی ہڈی کی ماند رکھتا ہے۔ یہ تمام اوورسیز کشمیری بھی کشمیری ہیں انکو بھی سپورٹس سمیت تمام شعبہ جات میں بھرپور نمائمدگی دی جائے ۔۔ میری کشمیر پریمیئر لیگ کی مینجمنٹ صدر KPL ملک عارف صاحب ؛ CEO KPL چودھری شہزاد صاحب اور نائب صدر KPL ثاقب خٹک صاحب کو ایک تجویز ہے کہ وہ KPL کی سات فرنچائز میں ایک ایک اوورسیز کشمیری پلیئر کو لازمی رکھیں ۔جس طرح ہر ٹیم میں 5؛ 5 کشمیری پلیئرز کھیل رہے ہیں اسی طرح اوورسیز کشمیری پلیئرز کو بھی نماییدگی دی جائے ۔۔۔جب سے میں پشاور ذلمی آزاد کشمیر کا کوآرڈنیٹر اور KPL کا اوورسیز چیف کوآرڈنیٹر بنا ہوں پوری دنیا کے اوورسیز کشمیری پلیئرز امریکہ کینڈا یورپ جو دبئی قطر کویت سوتھ افریکہ ؛سعودی عرب ؛انگلینڈ ؛کینیڈا ؛ آسٹریلیا ؛ عمان و دیگر ممالک میں رہتے ہیں بڑی تعداد میں مجھ سے رابطے میں ہیں اور مجھے اپنے ڈاکومنٹ اور اپنی اپنی پرفارمنس بھج رہے ہیں اور ریکویسٹ کر رہے ہیں کہ آپ KPL مینجمنٹ تک ہماری بات پہنچائیں . کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے دو سیزن بہت ہی کامیاب رہے ۔امید ہے تیسرا سیزن بھی کامیاب ہوگا ۔۔اوورسیز کشمیری ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔بہت بہترین ٹیلنٹ اوورسیز کشمیری پلیئرز میں موجود ہے جس کی مثال کاشف علی سے زیادہ اور کیا ہو سکتی ہے جو KPL کی دریافت ہیں اوورسیز کشمیری ہیں اور آج کل انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔۔اس طرح کے مزید بھی کاشف جیسے نوجوان اوورسیز کشمیری ٹلینٹڈ کھلاڑی موجود ہیں لیکن ایک موقع کی تلاش میں ہیں ۔اور یہ موقع مجھے امید ہے ان کو انشاء اللّه کشمیر پریمیئر لیگ ہی دے گی

Comments (0)
Add Comment