ایشیاکپ؛ بنگلادیش کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف 32 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنالیے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر مہدی حسن صفر، محمد نعیم 20 جبکہ لٹن داس 16 توحید ہردوئے 2 رنز بناکر پویلین لوٹے، مشفق الرحیم 57 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
کپتان شکیب الحسن 57 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہوں نے مشفق الرحیم کیساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 100 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم ایک تبدیلی کی گئی ہے لٹن داس کو نجم الحسن شانتو کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ حریف ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کا اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ
کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بنگلادیش کا اسکواڈ
شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment