مظفرآباد ٹائیگرز کے مالک ارشد تنولی کی ہزارہ یونائیٹڈ کی انتظامیہ سے ملاقات

دبئی(نمائندہ خصوصی)‘مظفرآباد ٹائیگرز کے مالک ارشد تنولی کی ہزارہ یونائیٹڈ کی انتظامیہ کیساتھ اہم میٹنگ ہزارہ یونائیٹڈ کے چیئرمین یاسر صدیق ‘چیئرمین سجاد عباسی ‘ہیڈ کوچ اور مینٹور زاہد خان ‘چیف سلیکٹر اور کیپٹن محمد ندیم اور چیف آپریٹنگ افسر اخیار خان سے اہم میٹنگ کا حصہ تھے چیئرمین ہزار یونائٹڈ کرکٹ کلب یاسر صدق نے ہزارہ سپر لیگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مظفرآباد ٹائیگر کے اونر ارشد تنولی نے اس لیگ کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ‘اخیار خان نے ارشد تنولی کی کرکٹ کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور ہزار ہ یونائیٹڈ کرکٹ کلب کی کارکردگی کے ھوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور کہا کہ بطور کیپٹن اس تفصیلی بات چیت کی اور کافی محنت کرنا پڑی اور آج ہماری ٹیم اس مقام پر ہے کہ وہ یو اے ای ڈومیسٹک کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے زاہد خان نے ارشد تنولی کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے ہمیشہ کی طرح ہزارہ یونائیٹڈ کو سپورٹ کیا اور امیدظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح ہمارے ساتھ مل کر ہزاریونائیٹڈ کی ٹیم کو آگے تک لیکر جانے میں ہماری رہنمائی کو سراہا ارشد تنولی نے مزید کہا کہ ہزارہ کرکٹ کلب یو اے میں جس طرح آپ لوگوں نے کاوشوں سے ایک مقام تک پہنچایا انشا اللہ میں خود اس کلب کی نگرانی کیساتھ ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتا ہوں ارشد تنولی نے ہزارہ یونائیٹڈ کی پوری ٹٰم کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور ہزارہ کرکٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے ملک کر کام کرنے کا اعلان کیا ارشد تنولی نے ہزارہ سپر لیگ یو اے کیلئے سپانسرز کا بھی اعلان کیا

Comments (0)
Add Comment