ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی عوام اُمڈ آئے

آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مداحوں نے شاندار استقبال کیا جبکہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں شائقین کرکٹ کرکٹرز کی ایک جھلک دیھنے کو بیتاب نظر آئے۔ائیرپورٹ پر بھارتی حکام نے استقبال کرتے ہوئے قومی کرکٹرز کو شال پیش کیں جبکہ پھول بھی نچھاور کیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایکس پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں مداح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ائیرپورٹ پر مداحوں کے استقبال پر انہیں ہاتھ ہلاکر جواب دیا جبکہ شاہین آفریدی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار کے ساتھ خوشگپیاں کرتے دیکھائی دے رہے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم نے 7 سال بعد بھارت پہنچی ہے، آخری بار پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2016 میں ٹی20 ورلڈکپ کیلئے شاہد آفریدی کی قیادت میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment