پاکستان اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا چیمپیئن بن گیا

کراچی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 152 رنز سے شکست دے کر اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا فائنل جیت لیا۔
ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 کا ہدف ملا تھا لیکن کالی آندھی 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عبدالقادر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں؛ عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
کپتان مصباح الحق نے 93 گیندوں پر چھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسن رضا 68 اورعبدالرزاق 38 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

Comments (0)
Add Comment