شدید دباؤ، پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیا

دبئی: بھارت میں شدید دباؤ کے باعث پاکستانی پریزینٹر زینب عباس دورہ ادھورہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کرکٹ ورلڈ کپ میں بطور پریزینٹر اپنے فرائض انجام دینے بھارت پہنچی تھیں تاہم انہیں بھارت میں مسلسل دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ زینب عباس کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھارت سے دبئی پہنچ چکی ہیں۔ زینب عباس نے یہ قدم اپنی فیملی اور دیگر براڈکاسٹرز کے مشورے کے بعد اٹھایا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے ترجمان نے زینب عباس کو ڈی پورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈی پورٹ نہیں کیا گیا پاکستانی پریزینٹرذاتی وجوہات کے باعث بھارت چھوڑ کر گئی ہیں۔اس ساری صورتحال پر زینب عباس کی جانب سے اب تک کسی بھی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس پر بھارت مخالفانہ ٹوئٹس کرنے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

Comments (0)
Add Comment