پی ایس ایل 9 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری، محمد عامر گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کیلیے ڈرافٹ کی تقریب جاری ہے، تمام فرنچائزز کے مالکان کوچز اور مینٹوز کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچ گئے۔
پلاٹینیئم کیٹگری
ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ولے، کراچی کنگز نے کیورن پولارڈ، ڈینیئل سامس اور محمد نواز کا انتخاب کیا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو پک میں شریفین رودرفورڈ اور فاسٹ محمد محمد عامر کو پک کیا۔
اسی طرح پشاور زلمی نے نور احمد اور لاہور قلندرز نے فخر زمان، راسی وان ڈر ڈوسن اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارڈن کوکس کو پک کیا۔
ڈائمنڈ کیٹگری
ملتان سلطانز نے ڈیوڈ میلان، پشاور زلمی نے آصف علی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تائمل ملز، کراچی کنگز نے ٹم سیفیرٹ اور لاہور قلندرز نے صاحبزادہ فرحان کا انتخاب کیا۔
گولڈ کیٹگری
پشاور زلمی نے نوین الحق، ملتان سلطانز نے ریزا ہینڈرکس اور ریسی ٹوپلے کو پک کیا۔
سلور کیٹگری
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، ملتان سلطانز نے طیب طاہر، شاہنواز دھانی، لاہور قلندر نے محمد عمران جونیئر، پشاور زلمی نے سلمان ارشاد کو پک کیا۔
ڈرافٹ کی تقریب میں تمام فرنچائزز اپنے اسکواڈز مکمل کریں گی۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پلاٹینم پلیئر فخرزمان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل محمد نواز کو ریلیز کردیا تھا، کراچی کنگز نے محمد عامر، حیدر علی، شرجیل خان اور قاسم اکرم کی خدمات دوبارہ حاصل نہیں کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی اور ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی کو ریلیز کردیا تھا، پاکستان کے علاوہ مجموعی طور پر 22 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 485 غیر ملکی کرکٹرز بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلیے دستیاب ہیں جن میں سے 46 پلاٹینم اور 76 ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیںْ

Comments (0)
Add Comment