تیسرا ٹی20؛ کیویز کیخلاف قومی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں ہوگئیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔ڈیونیڈن میں شیڈول تیسرے ٹی20 میچ سے قبل قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عباس آفریدی انجری کے باعث تیسرے میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ زمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں اسامہ میر کی جگہ محمد نواز جبکہ عامر جمال کی جگہ محمد وسیم جونئیر کو موقع دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی پلئینگ الیون:
کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افٹخار احمد، اعظم خان، محمد وسیم جونئیر، محمد نواز، حارث روف، زمان خان بھی ایکشن میں ہوں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment