لاہور: 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ملائیشیا کے شہر آئپوہ میں جاری 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔میچ کے پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں جاپان کے کین کی جانب سے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول سکور ہوا۔بعد ازاں پاکستان کی جانب سے متواتر حملوں کے بعد دوسرے ہاف کے آخری 59 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا عبدالوحید نے گول اسکور کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔پاکستان اپنا چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا جبکہ پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔