یواے ای (بیورورپوٹ)تفصیلات کے مطابق ا ٓزادکشمیر کے معروف کرکٹ آرگنائز نئیر شہزاد عباسی نے پا کستان ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں کشمیر کی ٹیم شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہاکہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں کشمیر کی الگ سے ٹیم لازمی ہونی چائیے انھوں نے کہا کہ جس طرح اس وقت پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں فیڈرل نادرن: سنٹرل پنجاب؛ سدھرن پنجاب: سندہ: بلوچستان : kPK: کی ٹیم شامل ہیں اسی طرح کشمیر کی بھی ٹیم کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ نوجوان اپنی صلاحتوں میں بہتری لاسکے سردار نیئر شہزاد عباسی نے کہا میں ہم PCB کے چیرمین رمیض راجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر یونئیڈ کے نام سے بھی یا کشمیر کے ساتھ کوئی نام ایڈ کر کے ڈومیسٹک کرکٹ میں کشمیر کی ٹیم ایڈ کریں پورے پاکستان اور کشمیر سے باصلاحیت کھلاڑیوں ایک پلاٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں پر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہر کر کے قومی ٹیم میں نمائندگی کرنے کا عزاز حاصل کر سکیں اس طرح سے ایک طرف نوجوان اپنی صلاحتوں کو نکھار سکتے ہیں اور دوسری طرف نوجوانوں کے ایک دوسرے کے سے بہتر رابطے کی بنیاد پر تعلقات میں بہتری آئے گی انھوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کرکٹ بھی ہمارے درمیان ایک رابطے کا پل ہے سردار نیئر عباسی نے کہا کہ جب سے رمیض راجہ پی سی بی PCB)) کا چیرمین بنے ہیں پہلے دن سے کرکٹ کس سٹرکچر بہتر کرنے کی کوشش میں لگے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ ان کی انتھک کوششوں سے کرکٹ کا سڑکچر بہتر ہوا ہے زبردست عملی اقدامات کیے ہیں انھوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کے ان اقدمات میں اگر وہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں کشمیر کی الگ سے ٹیم کو شامل کریں ہم چیرمین پی سی بی PCB)) رمیض راجہ کے بھی شکرگزار ہوں گے