ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کا نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف

کنگز ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔کنگز ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے 27 ویں میچ میں نیدرلینڈز کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 64 رنز نا قابلِ شکست بنا کر نمایاں رہے۔ تنزید حسن 35 اور محمود اللہ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ توحید ہریدوئے 9، لٹن داس اور کپتان نجم الحسن شانتو 1، 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ذاکر علی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔نیدرلینڈز کی جانب سے پال میکرین اور آریان دت نے 2، 2 جبکہ ٹِم پرنگل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments (0)
Add Comment