کیا وقار یونس کپتان کی تقرری کرسکتے ہیں؟ اہم فیصلے کا اختیار کس کے پاس ہے!

سابق کپتان وقار یونس نے اہم اختیارات کیساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اہم عہدہ سنھال لیا تاہم کپتان کی تقرری کا فیصلہ چیئرمین ہی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی کے کنسلٹنٹ وقار یونس کے پاس پاکستان کی تمام کرکٹ چلانے کا مینڈیٹ ہے تاہم کپتان کی تقرری کا اختیار چیئرمین کے پاس ہوگا۔پی سی بی کنسلٹنٹ کرکٹ سے متعلق معاملات چلائیں گے جبکہ کوچ اپنی سفارشات چیئرمین محسن نقوی کو دیں گے اور چیئرمین کپتان کانام فائنل کریں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹین اور ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کپتان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود جاری رکھیں گے جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے باوجود بابراعظم کے مستقبل کا فیصلہ مزید تاخیر کا شکار ہے اور سرجری کا دعویٰ محض وہاب ریاض اور عبدالرزاق تک سمٹ چکا ہے۔نومبر میں پاکستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگی جبکہ اکتوبر میں وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان کا فیصلہ ہوگا۔میگا ایونٹ کچھ کھلاڑیوں کی ٹیم مینجمنٹ میں شکایت کی ہے جس پر انکے کیخلاف کارروائی کا بھی امکان ہے جبکہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں ان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کی توقع کم ہے۔

Comments (0)
Add Comment