دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی جس میں ایک بار پھر بابر اعظم نے بادشاہت حاصل کرلی ہے۔رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 809 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے پر بالترتیب بھارت کے روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی ہیں۔پانچویں نمبر پر آئرلینڈ کے بلے باز ہیری ٹریکٹرز ہیں۔ون ڈے بولنگ رینکنگ میں افغانستان ایک درجہ ترقی کے بعد پہلے، شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ حارث رؤف 2 درجہ تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔