ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو-جِتسو چیمپئن شپ کے لیے قبل ازوقت رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ

ابوظہبی، (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات جیو جیتسو فیڈریشن ( یو اے ای جے جے ایف ) نے ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو-جِتسو چیمپئن شپ کے 14 ویں ایڈیشن (اے ڈی ڈبلیو پی جے جے سی) کے انعقاد کے بھر پور مطالبات کے بعد رجسٹریشن قبل از وقت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایونٹ 11 سے 19 نومبر تک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے جیو جِتسو ایرینا میں ہوگا۔ اگرچہ رجسٹریشن یکم نومبر تک بند نہیں ہو گی، لیکن جیو-جِتسو کی قومی گورننگ باڈی، یو اے ای جے جے ایف نے طے شدہ شیڈول سے پہلے ہی رجستریشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ یہ فیصلہ زبردست عالمی دلچسپی اور کھلاڑیوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو-جِتسو چیمپئن شپ کی واپسی اور یو اے ای جے جے ایف کے زیر اہتمام متعدد دیگرجیو جیتسو مقابلوں کا انعقاد کھیل کے عالمی دارالحکومت کے طور پر ابوظہبی کی غیر متنازعہ پوزیشن اور کھیلوں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ فیڈریشن کے شیڈول کے مطابق، ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو-جِتسو چیمپئن شپ 11 نومبر کو ابوظہبی ورلڈ جیو-جِتسو فیسٹیول کے ساتھ شروع ہو گی، یہ ایک دو روزہ ایونٹ ہے جس میں چھوٹی عمر کے بچوں کی تین کیٹیگری میں 4 سے 5 سال،6سے 7سال اور8سے 9 سال کے بچوں کے تمام بیلٹ کلر کے مقابلے ہوں گے، 12سے 13 سال کے بچوں،14 سے 15 سال کے لڑکوں اور 16سے17سال کے نوجوانوں کے وائٹ بیلٹ : امیچور وائٹ اور بلیو بیلٹ: اور بڑوں کے پراجیو جیو جیتسو مقابلے ہوں گے۔ ابوظہبی ورلڈ یوتھ جیو جیتسو چیمپئن شپ 13 اور 14 نومبر کو منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے 10 سے 17 سال کی عمر کے کھلاڑی مدمقابل ہوں گے۔ تاہم، ابوظہبی ورلڈ ماسٹرز جیو جیتسو چیمپئن شپ 15-16 نومبر ہو گی، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 سال اور اس سے اوپر کی عمر کے ممتاز کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو-جِتسو چیمپین شپ 17 سے 19 نومبر تک ہوگی، فائنل اتوار کو ہوگا۔ مقابلہ 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے اوپن ہے ۔ پرپل بیلٹ پروفیشنل ڈویژن میں 16 اور 17 سال کی عمر کے کھلاڑی بھی حصہ لے سکیں گے۔ رجسٹریشن کے آغاز کے حوالے سے یو اے ای جے جے ایف کے وائس چیئرمین، محمد سالم الظاہری نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنھیان کا ملک میں جیو جیتسو کی ترقی کے لیے ان کے مسلسل اور لیے لامحدود تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Comments (0)
Add Comment