مارنوس لبوشین نے پاکستانیوں کو اپنے نام کا ٹھیک تلفظ بتا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلین ٹیم میں شامل دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بیٹر مارنوس لبوشین نے اپنے نام کے تلفظ کے حوالے سے شائقین کی پریشانی دور کر دی۔آسٹریلوی ٹیم میں شامل مڈل آرڈر بیٹر نے پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 90 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔تاہم آسٹریلوی بیٹر کے نام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اور پنڈی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے بھی پوچھا گیا تھا کہ آخر ان کا ٹھیک نام کیا ہےاب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود آسٹریلوی بیٹر سے انٹرویو کر رہے ہیں۔ویڈیو میں مارنوس لبوشین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستانی اسپنرز کو 2005 سے دیکھ رہا ہوں کہ وہ وکٹ لینے کے لیے کس طرح سے بولنگ کرتے ہیں لیکن جب آپ پیس، سیم اور اسپن وکٹوں کے بعد ایک مختلف جگہ پر کھیلتے ہیں تو آپ کو مختلف تکنیک اپنانی پڑتی ہیں کیونکہ پاکستان میں گیند بہت نیچے رہتی ہے۔آسٹریلوی بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جیسی وکٹوں پر آپ کو آف اسپن، لیگ اسپن اور سوئپ شاٹس بہتر کرنی پڑتی ہیں۔اپنے نام کے ٹھیک تلفظ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آسٹریلوی بیٹر نے بتایا کہ آپ لوگوں کی زبان میں چونکہ ’ڑ اور خ‘ کا تلفظ موجود ہے اس لیے یہاں میرے نام کی ادائیگی آسان ہے، میرے نام کا ٹھیک تلفظ ’مارنس لبوسکاخنی‘ ہے۔

Comments (0)
Add Comment