پنڈی کی وکٹ بنانے والا میرا رشتے دار نہیں تھا،امام الحق

کراچی: آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر بہت خوشی ہوئی، اس میں میری محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر بہت خوشی ہوئی،تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، کراچی ٹیسٹ بہت اہمیت کا حامل ہو گا امید ہے کہ میچ کا نتیجہ سامنے آئے گا۔آن لائن میڈیا ٹاک میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم سے باہر رہنے کے دوران مسلسل محنت کرتا رہا،ڈومیسٹک سیزن میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،موقعہ ملنے پر کوشش کی کہ ون ڈے کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاؤں،پنڈی کی وکٹ بنانے والا میرا رشتے دار نہیں تھا،پنڈی وکٹ پر کوئی آسٹریلوی کھلاڑی سینچری اسکور نہ کر سکا،میں کچھ بھی کر لوں، تنقید کا سلسلہ جاری رہے گا،لیکن میں تنقید سے گھبراتا نہیں،کوئی بھی نہیں چاہتا کہ میچ ڈرا ہو،کوشش ہوگی کہ کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ہو۔

Comments (0)
Add Comment