پاکستان ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

لاہور: پاکستان ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔قطرکے دارالحکومت دوحا میں جاری ورلڈ اسنوکرچیمپئن میں پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن اوردفاعی چیمپئن محمد آصف کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔احسن رمضان نے اپنے ہم وطن محمد آصف کیخلاف 4 کے مقابلے میں 5 فریمز سے فتح اپنے نام کی۔احسن رمضان اپنے سینئراورآئیڈیل محمد آصف کو ہرانے کے بعد ان سے گلے ملتے ہوئے روپڑے۔پاکستانی نوجوان کیوئسٹ نے چیمپئن شپ میں 147س کا بریک کھیل کر ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کررکھاہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد کو ایرانی عامر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

Comments (0)
Add Comment