دبئی، 23 مارچ، 2022 (وام) ۔۔ گھڑ دوڑ کے شائقین 26ویں دبئی ورلڈ کپ کے آغاز کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں، جو ہفتہ کو میدان ریس کورس میں ہوگا۔
3کروڑ5لاکھ ڈالر کی مجموعی انعامی رقم کے ساتھ 26ویں دبئی ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز منگل کو دبئی اوپیرا میں قرعہ اندازی کے ساتھ ہوا۔ مندرجہ ذیل رپورٹ میں امارات نیوز ایجنسی (وام ) نے اس عالمی ایونٹ کی پانچ متاثر کن خصوصیات کا جائزہ پیش کیا ہے، جس میں 13 ممالک سے 131 گھوڑے حصہ لیں گے۔
نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر، ریس کی انعامی رقم 3کروڑ5لاکھ ڈالر تک بڑھانے سے یہ سب سے بڑی ریس بن گئی جس میں پہلی بار گوفس اور دبئی ریسنگ کلب کے تعاون سے بریس اپ سیلز کا انعقاد کیا جائے گا دوسال کے 69 گھوڑے شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ، پہلی بار، کپ کے لیے قرعہ اندازی میدان ریس کورس کی بجائے دبئی اوپیرا میں ہوئی۔ کپ کا موجودہ ایڈیشن دو سالوں کے بعد پہلی بار معمول کے مطابق ہورہا ہے،گزشتہ سال ریس شائقین کے بغیر جبکہ 2020 کی ریس کووڈ19 کی وبا کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی۔
اسکے علاوہ پہلی بار ، کپ کے مین راؤنڈ کے لیے قرعہ اندازی گھوڑوں کے مالک یا ٹرینر کے منتخب کردہ برج خلیفہ کے ماڈل کے ذریعے ہوئی، جو اس گیٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں جہاں سے ان کے گھوڑے دوڑ کا آغازکریں گے۔