ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں آسٹریلیا فاتح

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ویمن ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا نے ساتویں بار ورلڈ کپ جیتا ہے۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 356 رنز بنائے جس میں آسٹریلین بلے باز الیسا ہیلی نے 170 رنز جوڑے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 285 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی بیٹسمین نٹالی سکیور نے ناقابل شکست 148 رنز بنائے لیکن وہ آسٹریلیا کو ریکارڈ 7 ویں ٹائٹل جیتنے سے نہ روک سکی۔آسٹریلیا کی بالر جیس جوناسن (3/58) اور الانا کنگ (3/64) نے مجموعی طور پر چھ وکٹیں لیں۔آسٹریلین بلے باز الیسا ہیلی نے کسی بھی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنایا اور انہیں پلیئر آف دی میچ کا قرار دیا گیا۔ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی:

ایلیسا ہیلینمایاں وکٹ لینے والی بولر: سوفی ایکلیسٹون (21)ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی: الیسا ہیلیکسی بھی ورلڈ کپ فائنل میں سب سے زیادہ اسکورر: ایلیسا ہیلی (ایڈم گلکرسٹ کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر)

Comments (0)
Add Comment