متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے لکسمبرگ میں آئس ہاکی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی

لکسمبرگ،(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے آئس ہاکی ورلڈ چیمپیئن شپ میں ٹورنامنٹ کے میزبان ملک لکسمبرگ کو ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ناقابل یقین شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم نے 2022 آئی آئی ایچ ایف آئس ہاکی ورلڈ چیمپئن شپ ڈویژن تھری اے میں اپنے فائنل میچ میں لکسمبرگ کی ٹیم کے خلاف شاندار فتح حاصل کی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے چیمپیئن شپ میں چار میچ جیت کر پورے 12 پوائنٹس حاصل کیے۔ متحدہ عرب امارات ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کے نائب صدر هامل القبيسي نے تاریخی فتح کو متحدہ عرب امارات کی قیادت کے نام کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کی جانب سے ملک میں کھیلوں کے لیے ہر طرح کی مدد اور حمایت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں یہ کامیابی بین الاقوامی چیمپئن شپ جیتنے کے لیے فیڈریشن کی جانب سے بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کی آئس ہاکی ٹیم کے کپتان جمعة الظاهري نے کہا کہ یہ فتح ایک مضبوط، مسابقتی ٹیم کی تیاری کے لیے دس سال سے زیادہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے تمام میچزمیں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment