حارث رؤف نے انگلش کاؤنٹی میں ڈیبیو پر 6 وکٹیں اڑا دیں

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیبیو پر ہی 6 وکٹیں اڑا لیں۔حارث رؤف نے گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اور دوسری اننگز میں باالترتیب 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث انکی ٹیم 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ حارث نے پہلی اننگز میں 81 رنز کے عوض 3 جبکہ دوسری اننگز میں 96 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔دوسری جانب گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرنے والے ظفر گوہر کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، انہوں نے میچ میں محض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ 40 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل انگلش کرکٹر ہیری بروک نے کہا تھا کہ حارث رؤف بہت ہی باصلاحیت بولر ہیں، انگلش کنڈیشنز میں کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، اگر وہ یہاں پر پیس اور جارحیت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے تو انھیں کھیلتے ہوئے دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment