لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔سلیکشن کمیٹی نے کنڈیشنگ کیمپ جوائن کرنے والے کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے ساتھ مشاورت کے بعد فہرست کو حتمی شکل دیدی ہے، بعض سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیکر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔محمد نواز کی قومی اسکواڈ میں واپسی جبکہ محمد رضوان کو آرام دیکر نوجوان کیپر محمد حارث کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو بھی تین میچوں کی سیریز میں آرام دیئے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی منظوری کے بعد فائنل ٹیم کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔