زی نے UAE کی ٹی ٹونٹی لیگ کے ساتھ گلوبل میڈیا رائٹس کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

دبئی(نمائندہ خصوصی) UAE کی T20 لیگ نے آج عالمی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پاور ہاو¿س ZEE کے ساتھ ایک طویل مدتی عالمی میڈیا حقوق کے معاہدے پر دستخظ کئے۔ لیگ خصوصی طور پر ZEE کے چینلز اور اس کے OTT پلیٹ فارم ZEE5 پر ہندوستان سمیت پوری دنیا میں نشر ہوگی۔UAE کی T20 لیگ ایک پیشہ ور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 ٹیمیں 34 میچوں کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہیںجن میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، اڈانی اسپورٹس لائن، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، لانسر کیپٹل، GMR گروپ اور کیپری گلوبل شامل ہیںUAE کی T20 لیگ کے میچز ZEE کے چینلز پر HSM (ہندی اسپیکنگ مارکیٹس)، جنوبی اور مشرقی علاقوں میں انگریزی، ہندی اور تامل زبانوں میں نشر ہوں گے۔ لیگ کو بیک وقت ZEE5 پر اور عالمی سطح پر ریڈیو پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہا؛ "لیگ کے ساتھ منسلک ZEE جیسے معتبر براڈکاسٹ پارٹنر سے زیادہ اطمینان بخش کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔ میں پنیت گوئنکا، ایم ڈی اور سی ای او اور راہول جوہری، صدر – ZEE بزنس ساو¿تھ ایشیا دونوں کا اس لیگ پر اعتماد کرنے اور تجارتی لحاظ سے کامیاب انٹرپرائز بننے کے لیے شکر گزار ہوں۔ یہ خوش آئند ہے کہ ZEE نے UAE کی T20 لیگ کے میڈیا رائٹس کے حصول کے ساتھ کھیلوں کی نشریات میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم پر یقین ہیں کہ ZEEنیٹ ورک لیگ کے تمام میچز شائقین کرکٹ تک احسن انداز میں پہچائے گی راہول جوہری، صدر – بزنس، جنوبی ایشیا، زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ، نے کہا، "ZEE میں، ہمیں UAE کی T20 لیگ کے باضابطہ عالمی میڈیا رائٹس ہولڈر ہونے پر خوشی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ لیگ، جو پہلے ہی عالمی سطح پر کرکٹ کے سب سے بڑے ستاروں اور ٹیم فرنچائزز کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے، دنیا بھر کے ناظرین کو شاندار کرکٹ اور تفریح بھی فراہم کرے گی۔ زی UAE کی T20 لیگ کو ہندوستان اور پوری دنیا کے سامعین تک لے جانے کے لیے اپنے پلیٹ فارمز کی طاقت کو استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پر امید ہے کہ اس سے اچھے نتائج ملیں گے۔مبشر عثمانی، جنرل سیکرٹری ECB نے کہا: "ECB UAE کی T20 لیگ اور ZEE دونوں کو اس پارٹنرشپ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔ ہم ZEE کے چینلز اور ان کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کی وسیع رسائی کو جانتے ہیں اور اس کی تعریف کرتے ہیں جس سے لیگ کو ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے فائدہ ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ ایمریٹس کرکٹ کو مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ تربیت اور کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ایکبہترین پلیٹ فارم ہوگا۔UAE کی T20 لیگ ایک پیشہ ور فرنچائز پر مبنی T20 فارمیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں 34 میچوں کے ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، لانسر کیپٹل، جی ایم آر گروپ، اڈانی اسپورٹس لائن، کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور کیپری گلوبل نے متحدہ عرب امارات کی T20 لیگ میں ایک ایک ٹیم حاصل کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment