ہمارا مقصد کرکٹ کا فروغ اور کشمیری ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانا ہے‘غلام حسین شاہد چیئرمین جموں جانباز
شارجہ ( بیورو رپورٹ ) کشمیر پرئمیر لیگ کی نئی فرنچائز ٹیم جموں جانباز نے سری نگر اور جموں کے کرکٹرز کو بھی دعوت دیدی کہ مظفرآباد آئیں، جموں جانباز کا حصہ بنیں، کرکٹ کھیلیں، دوستی کے رشتے قائم کریں اور اپنے بچھڑے خاندانوں سے میل ملاپ کریں۔ یہ دعوت ٹیم جموں جانباز کے چیئرمین غلام حسین شاہد نے شارجہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیم جموں جانباز نوید احمد بھی موجود تھے۔ چیئرمین جموں جانباز غلام حسین شاہد نے کہا کہ اُن کا پیغام انسانیت ہے، مقصد کرکٹ کا فروغ ہے اور کشمیری ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانا ہے۔ٹیم جموں جانباز کے چیئرمین غلام حسین شاہد نے ساتھ ساتھ اعلان کیا کہ اُن کی فرنچائز کے کپتان اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی ہوں جو نہ صرف پاکستان و بھارت میں سپر اسٹار ہیں بلکہ دنیائے کرکٹ میں ہمیشہ بے خوف کرکٹ کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر ٹیم جموں جانباز نوید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کو ٹیلنٹ کا تلاش ہے اور ٹیم منجمنٹ کا فوکس خطہ کشمیر کے باصلاحیت کرکٹرز کی جانب ہے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹیم جموں جانباز سے کشمیر کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے ٹیم جموں جانباز کی منجمنٹ کے بارے میں بتایا کہ کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی بطور ہیڈ کوچ خدمات انجام دیں گے جبکہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع الله نیازی کو بالنگ کوچ مقرر کیا ہے اور پاکستان کے سابق اسٹار بیٹسمین وجاہت الله وسطی پلئیرز کی بیٹنگ کوچنگ کریں گے۔ کشمیر پرئمیر لیگ کا اس سال ماہ اگست میں دوسرا سیزن ہوگا جبکہ پہلا سیزن گزشتہ سال مظفرآباد میں ہوا تھا۔ اور اسٹار پلئیر شاہد آفریدی کی کپتانی میں راولاکوٹ ہاکس نے فتح حاصل کی تھی۔ البتہ ٹیم جموں جانباز پہلی بار کشمیر پرئمیر لیگ کا حصہ بن رہی ہے۔ ٹیم جموں جانباز کے چیئرمین غلام حسین شاہد کا تعلق کئی دہائیوں سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور نئے اسلام آباد ائرپورٹ کے نزدیک ایک بڑا تعمیراتی پروجیکٹ ”کنگڈم ویلی” ( Kingdom Valley ) کے نام سے تعمیر کرا رہے ہیں۔