پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 75 ویں جشن آزادی کی رونقیں سوہنی دھرتی کھیلوں کے مقابلےعقیل احمد ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح

شارجہ ( بیورو رپورٹ ) پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کی تقریبات کا متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں آغاز ہوگیا۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے جشن آزادی کی سالگرہ منانے کیلئے بیڈمین ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی کرائے جا رہے

ہیں۔کھیلوں کے مقابلوں “سوہنی دھرتی ٹورنامنٹ” کے نام سے موسوم کئے گئے

جن کا افتتاح صدر سوشل سینٹر پاکستان چوہدری خالد حسین نے کیا ۔ سوہنی دھرتی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم حبیب بینک لمیٹڈ شارجہ

کے سید عقیل احمد رہے۔ عقیل احمد نے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد شارجہ سوشل سینٹر کے نعمان احمد کو شکست دی اور ٹورنامنٹ جیت لیا۔

سوہنی دھرتی ٹیبل ٹینس میں ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سید عقیل احمد نے صائمہ احمد کو دو صفر سے شکست دی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نعمان خلیل نے فہیم احمد کو شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سوہنی دھرتی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں 16 کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ سید عقیل احمد مسٹر فہیم حافظ عبدالروف جہانزیب مغل مسٹر حارث شایان احمد حینینہ مغل نعمان خلیل صائمہ احمد ایمان مغل شبیہ احمد محی الدین صوفیہ عقیل ریحان افضل نے مقابلوں میں مہارت اور شاندار تیکنیک سے شائقین کو حیران کردیا۔

اس موقع پر جنرل سیکٹرئری افتخار احمد چوہدری ، ڈائریکٹر ایجوکیشن فراز احمد صدیقی، سجاد اکبر خان اور دیگر مہمانوں کی شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment