شارجہ، سوہنی دھرتی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، سجاد اکبر خان فاتح رہے

شارجہ ( بیورو رپورٹ ) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں پاکستان ٹیلی وژن کے سجاد اکبر خان نے سوہنی دھرتی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انھوں نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے افتخار چوہدری کو فائنل میں سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پاکستانی برادری “پاکستان کے قیام کی ڈائمنڈ جوبلی “ کی خوشیاں منارہی ہے اس سلسلے میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے سوہنی دھرتی کھیلوں کے مقابلوں اور دیگر ثقافتی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

سوہنی دھرتی بیڈمنٹن کا میلہ سوشل سینٹر میں سجا تو بیڈمنٹن کے جنون میں مبتلا پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرائی اور مقابلے میں بھرپور

حصہ لیا۔چوہدری افتخار ( پاکستان سوشل سینٹر شارجہ)، فرزانہ منصور، صائمہ نقوی، راجہ اسد خالد ( لیڈنگ نیوز )، کاشان ( دیس پر دیس )، عرفان احمد ( دیس پر دیس )، عمران خان یوسفزئی ( نیوز مارٹ )، حافظ عبدالرؤف ( حقائق نیوز )، راجہ عرفان احمد ( جیو نیوز )، سبط عارف ( جیو نیوز) اور سجاد اکبر خان ( پاکستان ٹیلی وژن) نے شرکت کی

۔ سوہنی دھرتی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ سیمی فائنل کیلئے عمران خان یوسفزئی، سجاد اکبر، راجہ عرفان احمد،

راجہ اسد خالد، حاجی عبدالرؤف اور افتخار چوہدری نے کوالیفائی کیا۔ البتہ کھلاڑیوں نے کھیل میں مہارت اور صلاحیت سے مخالفین کو زیر کیا جس کے بعد فائنل میچ کا سنسنی خیز معرکہ سجاد اکبر خان اور افتخار چوہدری کے درمیان ہوا جس کو انتہائی دلکش شارٹس کھیل کر سجاد اکبر خان نے میچ اور ٹورنامنٹ جیت لیا۔پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے سوہنی دھرتی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی ٹرافی تالیوں کی گونج میں پاکستان ٹیلی وژن کے سجاد اکبر خان کے سپرد کی

جبکہ رنز اپ ٹرافی پاکستان سوشل سینٹر کے افتخار چوہدری کے حوالے کی گئی۔اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالد حسین نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا جشن پاکستان برادری بھرپور طریقے سے منارہی ہے اور پیغام دیا کہ محنت لگن جستجو سے پاکستانی برادری نے متحدہ عرب امارات میں بھی اپنی پہچان شناخت اور عزت کمائی ہے جس کو برقرار رکھنے کیلئے جہد مسلسل کی ضرورت ہے۔ سوہنی دھرتی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فاتح سجاد اکبر خان نے کھیلوں کے ٹورنامنٹس کرانے پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر اور انتظامیہ کو مبارک باد دی اور اپنی جیت کو پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کے نام کی۔ اس موقع پر ملک شہزاد، طارق ندیم، صہیب وجاہت اور دیگر مہمانوں نے بھی بیڈمنٹن کے دلکش اور کانٹے دار مقابلے دیکھے اور جیتنے والوں کو داد اور ہارنے والے کی ہمت افزائی کی۔

Comments (0)
Add Comment