دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔
بھارت کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے بصورت دیگر ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ سری لنکا نے سپر فور مرحلے میں افغانستان کو شکست دی تھی۔
سری لنکا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ بھارتی ٹیم میں روی بشنوی کی جگہ روی چندرن ایشون کو شامل کیا گیا ہے۔
بھارت
کپتاب روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشب پنت، دیپک ہوڈا، ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی چندرن ایشون، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔
سری لنکا
دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا۔