دبئی، 11 دسمبر، 2021 (وام) ۔۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز کی تیاری میں الیکٹرک سکوٹر آپریشن کے بنیادی ڈھانچے کے لیے سول سائٹ کا تعمیراتی شروع کرنے کا اعلان کیا، جو دبئی کے 10 اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے 2022 کی پہلی سہ ماہی میں آپریشن شروع کرے گا۔ یہ اقدام مشترکہ نقل و حرکت کے منصوبے اور ای-سکوٹر پالیسی کی حمایت میں ایگزیکٹو کونسل کی توثیق کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ جس سے اکتوبر 2020 میں دبئی کے 5 اہم علاقوں میں شروع ہونے والا ای سکوٹر کے ٹرائل رن کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے ۔ ستمبر کے آخر تک، ای سکوٹر تقریباً 5 لاکھ تک سفری دورے کر چکے ہیں۔ آرٹی اے مخصوص رہائشی علاقوں اور بعد میں 23 نئے اضلاع کو شامل کرنے کے لیے ای سکوٹرز کے استعمال اور ٹریکس کو وسعت دے گا۔ آر ٹی اے کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین مطر محمد الطایر نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں شیخ محمد بن راشد بلیوارڈ، جميرا لیکس ٹاورز، دبئی انٹرنیٹ سٹی، الرقة ، 2 دسمبر سٹریٹ (مخصوص ٹریک اور زون)، دی پام جمیرا، اور سٹی واک کواس منصوبے میں شامل کیاگیا ہے۔القصيص کی محفوظ سڑکوں، المنخول، اور الکرامہ کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ سائکلنگ ٹریکس کے علاوہ سيح السلام ، القدرہ اور میدان کے سائیکلنگ ٹریکس بھی اس میں شامل ہیں۔ "ان اضلاع کا انتخاب مخصوص معیارات سے رہنمائی لیتے ہوئے کیا گیا، جس میں آبادی کی کثافت، خصوصی ترقی کے علاقے، میٹرو اسٹیشن اور بڑے پیمانے پر نقل و حمل، مربوط بنیادی ڈھانچے کی دستیابی اور ٹریفک کے اعلی معیار کے محفوظ علاقے شامل ہیں۔ الطایر نے کہا کہ ای سکوٹر کا منصوبہ دبئی حکومت کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور رہائشیوں کی کوشی ومسرت، پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب منتقلی اور دبئی کو رہنے اور کام کرنے کے لیے ترجیحی مقام بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والوں کے لیے اسے ایک پسندیدہ اور محفوظ ترین مقام بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ آرٹی اے امارت میں ایک مربوط اور موثر نقل و حمل کے نیٹ ورک کی فراہمی کے ذریعے ایک صحت مند اور فعال طرز زندگی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آر ٹی اے نے لندن، پیرس، نیویارک، برلن، اور سنگاپور کے علاوہ متعدد شہروں میں ای-سکوٹر آپریشنزکا بغور مطالعہ کیا۔ہم نے مشترکہ اور ذاتی نوعیت کے ای-سکوٹر آپریشنز کو ہموار کرنے کے کلیدی عناصر کی نشاندہی کی ہے،صارف، الیکٹرک سکوٹر، سڑک اور آپریٹنگ کمپنیوں کے ساتھ کاروباری ماڈل ۔ اس طرح کے مطالعے کے چار اہم پہلو تھے۔ آر ٹی اے نے عوام سے کہا کہ وہ ان تک زیر تعمیر پٹریوں پر الیکٹرک سکوٹرکے استعمال سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ نئے اضلاع میں ای سکوٹرز کے لیے بنیادی ڈھانچے کا کام منصوبے کے مطابق جاری ہے۔ ٹریفک سیفٹی کے بہترین بین الاقوامی تصریحات اور معیارات پر ای سکوٹرز کے لیے ٹریفک اور رہنمائی کے نشانات کی جگہ کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ ای سکوٹر کے لیے سخت رہنما خطوط اور مقرر کردہ ٹریک کے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ سوار اور کرایہ دار کو آر ٹی اے کی طرف سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی تعمیل کرنا ہوگی، جو ٹریفک قوانین سے ہم آہنگ ہیں