لیڈنگ سپورٹس کے زیر اہتمام چنار سپر لیگ سیزن فور کا فائنلB4B کلب نے جیت لیا

عجمان/دبئی( بیورو رپورٹ)لیڈنگ سپورٹس کے زیر اہتمام چنار سپر لیگ سیزن فور کا فائنلB4B کلب نے FMTK کو ہرا کر اپنے نام کرا لیافائنل میچ میں B4Bکی ٹیم نے FMTKکو 9وکٹ سے شکست دی تیمور مرزا نے 23بالوں پر دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 55رنز بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے

انہوں نے ونر ٹیم کو ٹرافی دی۔ اس موقع پر تماشائیوں اور کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں جس طرح کشمیری اور پاکستان کمیونٹی نے اپنا نام روشن کیا ہے وہ قابل تعریف ہے دبئی میں مقیم کشمیری نوجوانوں میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ہم نے آزادکشمیر میں بھی کشمیر پریمیئر لیگ کرا کے آزادکشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ ہنٹ کرنے کی کوشش کی اور میں بڑے فخر سے یہ بات کہتا ہوں کہ آزاد خطے کے نوجوان خواہ وہ ملک میں ہیں یا بیرون ملک بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اس طرح کی ایکٹیویٹیز سے ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی متحدہ عرب امارات میں یہ خوبصورت ٹورنامنٹ آرگنائز کرانے پر میں چنار سپر لیگ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کی صحتمندانہ سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

چنار سپر لیگ سیزن فور کا انعقاد لیڈنگ سپورٹس کے زیر اہتمام کیا گیا چنار سپر لیگ سیزن فور میں مجموعی طور پر 24ٹیموں نے حصہ لیا تھا لیگ میچز کا آغاز 19فروری سے شارجہ میں ہوا تھا ٹورنامنٹ میں بی فور بی، ایف ایم ٹی کے، ایم ڈبلیو آئی، چنار ونگ، باغ رائیڈر، کشمیر لورز ارجہ، کوٹلی یونائیٹڈ، الیون سٹار چڑالہ، ہوریزن کلب، کٹکیر بادشاہ مظفرآباد، پونچھ الیون، بنگوئیں سٹار راولاکوٹ، موہڑا نائیٹ نکیال، جموں واریئرز، افضال کرکٹ کلب، آر اے کے کنگ، جہالہ دیس، پی آئی ڈی، فلائی ہاک، کشمیر ایگل، جی ایچ کے پراپرٹیز، ایچ ایس کرکٹ کلب اور بھائی عجمان پیلیس کی ٹیمیں شریک ہوئیں پہلے مرحلے میں چار گروپ بنائے گئے تھے اور ہر گروپ میں دو پول تھے اور ہر گروپ سے ایک ایک ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا پہلے سیمی فائنل میں ایف ایم ٹی کے نے ایم ڈبلیو آئی کو شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بی فور بی نے چنار ونگ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی فائنل میچ میں ایف ایم ٹی کے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 75رنز بنائے بی فور بی نے مقررہ ہدف ایک اوورقبل ہی تیمر مرزا کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پورا کرلیا اور اپنی ٹیم کو چنار سپر لیگ سیزن فور کا ٹائٹل جتوا یا۔ ونر ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم سات ہزار درہم جبکہ رنر اپ کیلئے 3500درہم تھی ۔ ساجد اقبال عباسی نے کمنٹری کرنے پر ندیم عبداللہ اور ونیتا کو پانچ پانچ سو درہم بطور انعام دیئے۔ٹورنامنٹ کے سپانسرز میں چیئر مین آر ایم کے انڈسٹریز راجہ محمد خان، منیجنگ ڈائریکٹرفلائی ہاک ساجد اقبال عباسی، COMBAXXسپورٹس کے مالک عمر سعید، عجمان بائی پیلس ہوٹل کے ایریا جنرل منیجر افتخار ہمدانی، پرائم میڈیکل کے فہد شاہد، المرائی ، گاوا ہولڈنگ کے نواز خان جدون، GHKپراپرٹیز کے حماج گوندل، سیرین ایئر لائن،العرب ٹینٹ اینڈ شیڈ سروس کے ایم ڈی راجہ واجد کبیر، البرا ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر شفقت محمود، انڈکس ایکسچینج، اے جے کے گارڈن، نور واٹر، ال آئدی ٹینٹ سروس، السید گروپ کے ایم ڈی ساجد گردیزی، یورو کیکس کے راجہ وسیم ، یو اے ای لاجسٹک کارگو سروس کے عمر عباسی، فرینڈز گروپ کے وائس چیئرمین توصیف عزیز،نیون چمپئین کے شبیر مرچنٹ، اوردارالکشمیر ٹرانسپورٹ کے ایم ڈی راجہ ذاکر شامل تھے ٹورنامنٹ کے میڈیا پارٹنرز خلیج ٹائمز، جانب منزل، اردو پوائنٹ اورلیڈنگ نیوز تھے۔ فائنل تقریب میںپاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں میں چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں وکشمیر عامر محبوب، ایڈیٹر شہزاد راٹھور، ڈپٹی ایڈیٹر معروف انجم، طاہر گلزار، ثاقب نعیم، پولینڈ سے شبیر گورسی خصوصی طور پر شریک ہوئے

Comments (0)
Add Comment