ہٹیاں بالا (بیوروپورٹ) چکارسے پی ٹی آئی کے بانی کارکن چوہدری شاہد نذیر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کنڈیاں شکریاں چکار میں ادا کی گئی نماز جنازہ اہل حدیت اہل حدیث کے قاری خلیل الرحمن بٹ نے پڑھائی مرحوم کو ہزاروں شرکاء نے آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا۔ نماز جنازہ کے شرکاء پی ٹی آئی رہنما سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر جمیت اہل حدیث کے قاری خلیل الرحمن بٹ، مولانہ عبد الوحید، مولانہ طاہر سیفی نے خطاب کیا نماز جنازہ میں مسلم لیگ کے رہنماسابق امیدوار ممبر ضلع کونسل راجہ منیب خان چکاروی، صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم ویلی راجہ وقار خان، صدر انجمن تاجران عارف ڈارسینئر صحافی اسرار ہمدانی، کوآرڈینیٹر آئی ایس ایف چوہدری دانیال حفیظ، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت کی۔ شرکاء جنازہ نے چوہدری شاہد نذیر کی سماجی، سیاسی اور مذہبی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد نذیر شہید کی موت کے حق دار ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے کینسر جیسی موزی مرض کا شکار ہونے کے باوجود وہ بہادری جرات اور استقامت کا پہاڑ تھے۔ہٹیاں بالا (بیوروپورٹ) ممتاز کارباری شخصیت صاحبزادہ انور حسین نے کہا کہ جہلم ویلی بھر میں زندگی کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کیلئے سنہری خواب دکھا کر زندگی بھر کی جمع پونچی لوٹنے والے ادارے شہریوں کیلئے عذاب بن گئے، سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی مقامی نمائندے کے زریعے لمنیاں کے رہائشی صاحبزادہ انور حسین ایک بچے بچوں کے نام پر کرائی گئی جس کی مالیت 33000.25000ا چار اقساط یہ رقم ایک لاکھ سولا ہزار پانچ سر روپے جمع ہوگے جب ہم نے پالیسی ختم کی تو ہمیں ٹوٹل 65000 رقم دی جارہی ہے جو کے ساراسر زیادتی ہے ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں اس ساری صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور جو مقامی لوگ اس فراڈ میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے.