شوگر اور امراض قلب کے علاوہ املوک یا جاپانی ٹماٹر کن کن بیماریوں میں فائدے مند ہے، ایسے فوائد جو آپکو معلوم نہ ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)املوک کا شمار بھی پاکستان کے معروف پھلوں میں ہوتا ہے پاکستان میں اسکو جاپانی ٹماٹر بھی کہا جاتا ہے جبکہ جاپان میں اسکو پرمی سن کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ جاپان کے علاوہ اسکا آبائی وطن چین بھی تصور کیا جاتا ہے۔اگرچہ کہ ہم لوگ املوک کو مزے لے کر کھاتے ہیں لیکن اسکے فوائد سے آگاہ نہیں ہیں۔ذیل میں اسکے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔املوک میں نمکیات، روغنیات اور فارسفورس کے کئی ویٹامینز وافر مقدار میں موجود ہیں۔املوک کا پھل

بچوں کیلئے بھی کافی فائدے مند ہے کیونکہ یہ پیٹ کے کیڑے ختم کرتا ہے اسکے علاوہ اس میں لیس دار مادہ بھی موجود ہوتا ہے جو کہ درد میں کافی فائدے مند ہے۔املوک کا پھل دل کی بیماریوں میں بھی کافی فائدے مند ہے، یہ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور شوگر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔قبض کے خاتمے میں بھی املوک کافی مفید ہے، یہ بڑی آنت کے ورم کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔املوک کے کئی فائدوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس سے اپینڈکس کے علاج میں کافی فائدہ پہنچتا ہے۔