واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ طالبان سے معاہدے کے قریب ہیں، افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کی بجائے چودہ ہزار سے کم کر کے آٹھ ہزار چھ سو تک تعداد کر دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنے بتایا کہ طالبان سے معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں تاہم نتیجہ ابھی غیریقینی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کی تعداد چودہ ہزار سے کم کر کے آٹھ ہزار چھ سو تک لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس کے بعد مزید انخلا کا تعین کرے گا۔