ابوظہبی(نمائندہ خصوصی )متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے منگل کو زید یونیورسٹی ابوظہبی کے سٹوڈنٹس وفد سے ملاقات کی ۔پاکستانی سفیر کی "ایکس”پر پوسٹ کے مطابق فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی سفارتخانے میں سٹوڈنٹس کا خیرمقدم کیا اور ملک کو اقتصادی اور سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے میں مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان سمیت متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن کی تعریف کی۔انہوں نے اس موقع پر شیخ زید کی پاکستان کے ساتھ گہری محبت کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر زور دیا جو کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون سے عیاں ہے۔