پاکستان میں فری لانسرز کی بڑھتی ہوئی تعداد میں digiskills.pk نے کلیدی کردار ادا کیا

digiskills.pk نے اگست 2019 میں اپنے پروگرام کے چوتھے بیچ کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت فری لانسنگ ، ای کامرس مینجنینٹ ، ڈیجیٹل لٹریسی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آٹو کیڈ، ورڈ پریس، کریٹیو رائٹنگ، کوئک بکس، گرافک ڈیزائن اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے شعبوں میں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ digiskills.pk وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے تحت اگنائٹ کی طرف سے تشکیل کردہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹریننگ پروگرام ہے جس کے ذریعے ایک سال کے قلیل عرصے میں ملک بھر میں پانچ لاکھ ٹریننگز دی جا چکی ہیں ۔ digiskills.pk ایک منفرد پروگرام ہے جس نے آمدنی

اور ٹریننگ حاصل کرنے والوں کی تعدادکے اعتبا ر سے پاکستان کے موجودہ تمام آن لائن ٹریننگ پروگرامز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ پروگرام کی کامیابی کے عوامل میں مارکیٹ میں طلب، منفرد مواد، کوچنگ اور سپورٹ میکنزم کے علاوہ طریقہ کار اوران کے پیچھے کار فرما معیاری جانچ پڑتال بھی ہے ۔ digiskills.pk پروگرام کی شروعات کے ساتھ ہی پاکستان میں فری لانسرز کی تعداد اور آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ فاربز میگزین میںشائع ہونیوالی گلوبل پیمنٹ پلیٹ فارم کے Payoneer’s Global Gig Economy کی رپورٹ کے مطابق اب پاکستان کا شرح آمدن 7% سالانہ کے ساتھ ایشیا فری لانس مارکیٹ میں سب سے ذیادہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں2018 کی دوسری سہ ماہی کے دوران فری لانسرز کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس اضافہ اور Digiskills.pk کے پہلے بیچ کے آغاز کے وقت میں موافقت پائی جاتی ہے اور یہ شرح نمو اس پروگرام کی کامیابی کے ساتھ براہ راست متصل ہے ۔Digiskills.pk کی موجودگی میں ، پاکستان بہت جلد بین الاقوامی فری لانسنگ مارکیٹ کو فتح کر لے گا جس سے قومی ترقی اور خوشحالی یقینی ہو گی