لاہور(کامرس رپورٹر) گروتھ وینچرز نے ڈی میڈیا سولیوشنز کے پروجیکٹ سب ملے گا ڈاٹ کام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا۔ تقریب کا مقصد عام آدمی کی اشیاء کو ڈیجیٹل میڈیا پر مارکیٹائز کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ریڑھی لگا کر اپنی اشیاء بیچنے والے شخص کو بھی موقع ملنا چاہیے کہ وہ جدید دور کے جدید پلیٹ فارم کا استعمال کر کے مستفید ہو سکے۔
وقاص خان ایک متحرک نوجوان سی ای او ہے جو پاکستان میں لیڈرشپ کے تصور کو عام کرنا چاہتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ اُس کے ادارے سے اُس کے پاس کام کرنے والوں سے میں سے کم از کم دس ایسے لوگ مستقبل میں نکلیں گے لوگ نوکری سے سیکھنے کے بعد اپنا کام کریں گے اور دوسروں کو نوکریاں دینے اور اس میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے۔ بانی وقاص خان نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ڈیجیٹل میڈیا پر آنے کی مفت ٹریننگ اور سہولت دی جائے گی۔ سب ملے گا ڈاٹ کام کی افتتاحی تقریب میں نامور شخصیات میں سے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان غوث بخش برذوئی نے بطور چیف گیسٹ، ملٹی میڈیا ہیڈ اُردو پوائنٹ و سینئر صحافی شاہد نذیر چودھری،آئیدیاز گرو و چیف ایگزیکٹیو آفیسر وی ایکسپو نعیم ثاقب،امتیاز احمد کوکب(ٹی وی ایکٹر/نامور شاعر)، خالد ارشاد صوفی(سی ای او کیرئیر کاروان/ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کاروانِ علم فاؤنڈیشن/سینئر صحافی) احمد حماد (معروف شاعر)، کامران نسیم بٹالوی(کالم نگار و ایجوکیشنسٹ) ، عصمت زہرہ(سی ای او گلوبل مونٹیسوری کوچنگ انسٹیٹیوٹ) شاہد محمود(ڈائریکٹر ہائی برو انٹڑنیشنل)،عدنان عالم(ماہر اُردو زبان و سینئر کالم نگار) اور ایڈووکیٹ مدثر چودھری نے شرکت کی۔
مہمانانِ گرامی نے سب ملے گا ڈاٹ کام کیلئے نہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا بلکہ ایک بہترین پراجیکٹ شروع کرنے پر بانی وقاص خان کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ پاکستان میں ایسے مزید ورکنگ ماحول و آئیڈیاز کی ضرورت ہے جو اس کو معاشی طور پر مضبوط کر سکیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاؤ کو سرٹیفیکیٹس سے نواز گیا اور مہمانان کی خدمت میں سوینئرز پیش کیے گئے۔