بطور نعت خواں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی معروف گلوکارہ نے میوزک انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

بیروت (این این آئی)لبنان کی معروف گلوکارہ و ماڈل ایمل حجازی کے بعد اب ایک اور گلوکارہ ایلسا زکریا خوری نے بھی میوزک کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔42 سالہ ایمل حجازی نے 2017 میں گلوکاری و شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر بطور نعت خواں نئے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ایمل حجازی نے اپنی مرضی سے گلوکاری و شوبز کی دنیا کو چھوڑا تھا، تاہم ان کے برعکس لبنان کی امیر ترین گلوکارا کادرجہ رکھنے والی 46 سالہ ایلسا زکریا خوری نے دوسروں کی بلیک میلنگ کی وجہ سے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ایلسا زکریا خوری نے اپنے ٹوئیٹ میں اعلان کیا کہ وہ جلد ہی میوزک کی دنیا سے الگ ہوجائیں گی۔لبنان کی امیر ترین و مقبول ترین گلوکاراؤں میں سے ایک گلوکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسروں کی بلیک میلنگ اور مافیا کے باعث مزید اس انڈسٹری میں کام نہیں کرسکتیں۔عرب گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے آخری میوزک ایلبم کو انتہائی محنت، پیار اور جذبے کے ساتھ بنا رہی ہیں، کیوں کہ اس کے بعد ان کے مداح ان کا کوئی بھی میوزک البم سن نہیں پائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔لبنانی گلوکارہ کی جانب سے میوزک کو خیرباد کہنے کے اعلان کے بعد لبنان، تیونس، مراکش اور دیگر عرب ممالک کے گلوکاروں و شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے کا کہا۔جہاں انہیں مشرق وسطیٰ کے فنکاروں نے اپنا فیصلہ واپس لینے کے لیے کہا، وہیں لبنان کے صحافیوں نے بھی انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرنے کی درخواست کی۔