’’جو میرے ساتھ چلنا چاہتا ہے، آئے میرے ساتھ چلے‘‘ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جاوید میانداد کا ایل او سی پر احتجاج کا اعلان

کراچی( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے بھی لائن آف کنٹرول پر پرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری کیے جاری والے اپنے ویڈیو بیان میں جاوید میانداد نے کہا کہ میں ظلم وستم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کروں گا، دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے بھارتی مظالم کی جانب کروانا چاہتا ہوں۔میں پرامن احتجاج میں دنیا کے تمام لیجنڈری کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دوں گا۔62 سالہ لیجنڈ ری کرکٹر نے مزید کہا کہ جو میرے ساتھ چلنا چاہتا ہے، آئے میرے ساتھ چلے،کشمیریوں کی جدوجہد کبھی ختم نہیں ہوسکتی، دنیا میں نئے ملک بنتے رہیں گے، یہ ایک سسٹم ہے، جس طرح پاکستان کو بننے سے کوئی نہیں روک سکا،اسی طرح مقبوضہ کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔