متحدہ عرب امارت میں تعین پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

دبئی (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارت میں تعین پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ھیں ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر و ممتاز پاکستانی بزنس مین خان زمان سرور نے سفیر پاکستان کے اعزاز میں ابوظہبی الابراھیی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اھتمام کیا جس میں امتیاز فیروز گوندل ڈپٹی ھیڈ اف مشن، چوہدری محمد صدیق ،میاں امجد جاوید ،افتخار ھمدانئ، چوہدری نواز رشید ریحانیہ ،وقاص با چہ، زمان خان سردار عادل کاکڑ خضر باجوہ، چوہدری اسجد گمٹی ،انجینئر محمد جاوید، وقاص صدیق چوہدری، ملک محبوب ربانی، قاضی نثار، فیصل ارباب بنگش چوہدری ارشد حسین،اور دیگرنے شرکت کی ، ۔ خان زمان سرور نے مہمانوں اور سفیر پاکستان کو خوش آمدید کرتے ھوئے کہا کہ ۔فیصل نیاز ترمذی اس سے قبل بھی ابوظہبی میں سفارتی خدمات سرانجام دے چکے ھیں انہوں نے سفارتی اور معاشی محاذ پر نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ کمیونیٹی کے مسائل اور مشکلات کو بھی حل کیا ھمیں پوری امید ھے کہ بطور سفیر پاکستان بھی کمیونیٹی کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔فیصل نیاز ترمذی زھین محنتی اور سفارتی امور پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں شکاگو میں قونصل جنرل۔کرغستان میں سفیر۔ترکمانستان۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن۔جنیوا ،سوئٹزرلینڈ ،سفارت خانہ ابوظہبی۔مشرق وسطی اور وزارت خارجہ میں اھم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں متحدہ عرب امارت میں تقرری سے قبل وزارت خارجہ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن اور امریکہ ڈیسک پر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے اس سے قبل ڈایکٹر جنرل کشمیر، ڈایکٹر پرسنل اور پروٹوکول کے ڈپٹی چیف کے علاوہ ھندوستان، افغانستان۔وسطی ایشیائی، اور مشرق وسطی کے ڈیسک آفیسر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں ان کی تعیناتی سے کمیونیٹی کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں مدد ملے گی وہاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور تعلقات مزید مستحکم ہوں گے کمیونٹی نے ان کی تقرری پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے متحدہ عرب امارات وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے بھی سفیر پاکستان کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہےسفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے والہانہ انداز میں خوش آمدید کرنے پر شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ میری اولین ترجیح پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی سرمایہ کاری میں اضافہ اور تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا ھے متحدہ عرب امارات کے حکمران اور عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ھیں پاکستانی امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ھیں میرے دروازے پاکستانیوں کے لئے ھر وقت کھلے ھیں کمیونیٹی کی خدمت کرنا میرا فرض ھے ان کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنا میری ترجیح ھے امارات میں مقیم پاکستانی ہواے ای کے قوانین کا احترام کریں آخر میں خان زمان سرور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا