حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یکم سے 15 دسمبر 2022ء تک فی لیٹر ڈیزل 235.30 پیسے جبکہ پیٹرول 224 روپے 80 پیسے میں فروخت کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ سردیوں کی وجہ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ پندہ روز کیلیے مٹی کا تیل 181.83 پیسے جبکہ فی لیٹر لائٹ ڈیزل 179 روپے میں فروخت ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی پندرہ دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔